کراچی میں اسپیڈ بریکر کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کینٹ اسٹیشن زم زم ٹاور کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ ناصر کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او آرٹلری میدان ندیم حیدر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ موٹر سائیکل اسپیڈ بریکر سے اچھل کر گرنے کے باعث پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی۔

واقعے کے بعد متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر میت لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

Similar Posts