اچکزئی کی بلا مقابلہ اپوزیشن لیڈر بننے کی راہ ہموار

محمود اچکزئی کی بلا مقابلہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دیے گئے شیڈول کے مطابق مقررہ مدت تک اپوزیشن کی جانب سے محمود خان اچکزئی کے علاوہ کسی اور امیدوار کے کاغذات جمع نہیں کروائے گئے۔

جاری شیڈول کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کیلیے دیے گئے نام پر اراکین کی جانب سے دستخطوں کی جانچ پڑتال کرینگے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

Similar Posts