فیکٹری ناکہ پر پولیس اور اینٹی رائٹس مینجمنٹ یونٹ نے آپریشن شروع کرتے ہوئے دھرنا شرکاء کو موقع سے ہٹا دیا۔
پولیس کارروائی کے دوران دھرنا دینے والے شرکاء فیکٹری ناکہ سے گورکھپور کی جانب بھاگ نکلے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے دھرنا شرکاء کا پیچھا کرتے ہوئے گورکھپور کی جانب پیش قدمی کی، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
آپریشن کے وقت بانی پاکستان تحریک انصاف کی تینوں بہنیں چند کارکنان کے ہمراہ فیکٹری ناکہ پر موجود تھیں۔
پولیس کارروائی کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا ختم ہو گیا جبکہ راولپنڈی میں موجود کارکن منتشر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپنی گاڑی میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئیں۔