پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں قابو کر لیا جبکہ اس کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت فرحان زیب کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دیگر گرفتار ملزمان میں نعمت اللہ، شہزاد اور جنید علی شاہ شامل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، جو مبینہ طور پر وارداتوں میں استعمال ہوتی تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے اور مزید تفتیش کے بعد انکشافات متوقع ہیں۔