مظفرگڑھ کی تحصیل بیٹ میر ہزار خان میں با اثر زمیندار نے ساتھیوں کے ساتھ بھائیوں کی موجودگی میں لڑکی کو اغوا کر لیا اور ڈیرے پر لے جاکر شراب پلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایس ایچ او عمران افضل نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق رات کی تاریکی میں اعجاز، محمد خلیل اور غلام مجتبیٰ، صفیہ بی بی کے گھر گھس گئے، ملزمان نے متاثرہ کے بھائیوں کے سامنے شادی شدہ خاتون کو زبردستی اغوا کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو ڈیرے پر لے جا کر شراب پلا کر اعجاز حسین نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔