آج اور کل کراچی اور لاہور کی فضائی حدود کے درمیان بعض فضائی راستے پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) جاری کردہ نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان بعض فضائی راستوں کی عارضی بندش آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے، 14 اور 15 جنوری بدھ اور جمعرات ان دو دنوں کے دوران عارضی بندش کا دورانیہ شام سات سے رات دس بجے تک ہوگا۔
پی اے اے کے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے شیڈول کی تصدیق متعلقہ ایئرلائنز سے ضرور کریں۔