لاہور کو 3 ٹرافیاں جتوا دیں اب پاکستان کو جتوانے کی کوشش کروں گا، شاہین آفریدی

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لاہور کو 3 ٹرافیاں جتوا دیں اب پاکستان کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔

لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا میٹ اینڈ گریٹ پروگرام ہوا جس میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، سلمان مرزا اور محمد نعیم شریک ہوئے۔

تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش ہوگی بہترین کھلاڑی لاہور قلندرز میں منتخب ہوں۔

بھارت کیخلاف 2017 کی پرفارمنس دہرانے کا وقت آگیا ہے، فخر زمان

قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔2017 کی پرفارمنس کو بہت وقت ہوچکا اب دہرانے کی باری آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

ہم چاہتے ہیں بہترین کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں، ثمین رانا

سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ پلیئر ریٹینشن کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، چاہتے ہیں ہمارے بہترین کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بہترین بلے باز بابر اعظم ہے لیکن وہ پشاور سے کھیلتا ہے۔ لاہور کے فینز پشاور سے کہیں کہ اب بابر کو لاہور سے کھیلنے دیں۔

Similar Posts