فواد چوہدری پی ٹی آئی لیڈرشپ کے خلاف پھٹ پڑے۔ کہتے ہیں شیخ وقاص جیسے لوگوں نے پارٹی بیانیے کو تباہ و برباد کردیا ۔ علیمہ بی بی اور گنڈاپور ایک پیج پر نہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علیمہ بی بی اور گنڈاپور ایک پیج پر نہیں ہیں، ایک دوسرے کو مائنس کرنے کا بہت نقصان ہوتا ہے۔ یہ دو لوگ پارٹی کو نئی جہد دے سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی نہیں لگانا چاہئے تھا۔
انھوں نے کہا کہ نعیم بخاری کی گروپنگ تھی، نعیم بخاری نے بانی سے خوشامد کی بھی انتہا کردی تھی۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نعیم بخاری 78 سال کے ہوگئے، سٹھیا گئے ہیں، نعیم بخاری بائیڈن کے فیز میں داخل ہو گئے،