سانگھڑ: کپڑے دھوتے تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

اندرون سندھ کے علاقے سانگھڑ میں تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق ناخوشگوار واقعہ شاہ پور کے قریب پیش آیا، تالاب میں ڈوبنے والی تینوں خواتین کپڑے دھونے گئیں، اسی دوران اچانک ایک خاتون کا پاؤں پھسلنے سے تالاب میں گر گئی ۔

دوسری جانب قریب دو خواتین بھی اسے بچاتے ہوئے تالاب مں گر گئیں اور تینوں ڈوب گئیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔

ریسکیو زرایع کے مطابق خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں تالاب سے نکال نواب شاہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت جیتی کولھی، ریشم کولھی اور کانجو کولھی کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے تینوں خواتین کی لاشیں تالاب سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جائیں گی۔

تینوں خواتین کا تعلق تھر کے علاقے اسلام کوٹ کے گاؤں احمد شاہ سے ہے۔

Similar Posts