وزیراعلی خیبرپختونخوا کل ایک بار پھر کراچی پہنچیں گے

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

وزیراعلی کے پی اپنے دورہ کراچی میں سہراب گوٹھ میں پی ٹی آئی کے مرحوم کارکن  بلال محسود کے گھر جائیں گے۔وہ مرحوم بلال کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

واضح رہے کہ بلال محسود وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کے قافلے میں حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے تھے، بلال محسود زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

وزیراعلی کے پی کے جمعرات کی شام ہی واپس پشاور روانہ ہوجائیں گے۔

Similar Posts