ہاکی انڈیا اور ایف آئی ایچ کے سابق صدر نریندر بٹرا نے سوشل میڈیا پر طیب اکرام کے خلاف پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ موجودہ حالات میں وہ بار بار بھارت کے دورے کیوں کر رہے ہیں۔ انہیں بھارت آنے کی دعوت کون دے رہا ہے اور ان دوروں کی فنڈنگ کون کر رہا ہے اور وہ کس حیثیت سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دیکھنے آتے ہیں۔
انہوں نے طیب اکرام پر پاکستان کے حساس اداروں سے تعلقات کا الزام بھی لگایا، نریندر بٹرا کو طیب اکرام کے چلی میں ویمن ورلڈ کپ کے بجائے بھارت کے دورے پر بھی اعتراض ہے۔
https://www.facebook.com/narinderdhruvbatra.org/posts/questions-on-repeated-fih-president-visits-to-india-demand-transparencythere-is-/1399492861629539/
نریندر بٹرا کے مطابق ایف آئی ایچ صدر کے بھارت کے بار بار دوروں پر سوالات شفافیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ الزامات میں حقیقت ہو یا نہ ہو لیکن طیب اکرام نے کبھی کسی فورم پر ان کا جواب نہیں دیا۔
طیب اکرام جو لاہور میں پیدا ہوئے اور اب مکاؤ کے شہری ہیں،بین الاقوامی ہاکی میں اپنی سرگرمیوں کے باعث بھارت کے دوروں پر جاتے رہے ہیں۔