واپڈا کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے بڑے آبی ذخائر اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 31 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے، جب کہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 34 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 60 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج 38 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 18 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک ہے۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 29 ہزار کیوسک کے برابر ہے۔
آبی ذخائر کی موجودہ صورتحال کے مطابق، تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1412.00 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 14 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1100.30 فٹ جبکہ پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 644.10 فٹ اور ذخیرہ 1 لاکھ 15 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 5 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا، منگلا اور چشمہ پر پانی کے بہاؤ کی معلومات گزشتہ 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ کے مطابق ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر اعداد و شمار صبح 6 بجے تک کے ہیں۔