وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل فار رینوایبل انرجی ٹیکنالوجیز (پیکرٹ) کے منصوبہ فاسٹ ٹریک کی لیب عمارت تعمیر کے لیے مختص فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر سے تحریری وضاحت طلب کر لی گئی ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی منظوری کے بعد پاکستان کونسل فار رینوایبل انرجی ٹیکنالوجیز(پیکرٹ) کے فنڈز میں بے ضابطگیوں اور بدانتظامی کا سخت نوٹس لیا ہے۔
منصوبہ کے لیے مختص رقم کے اکاؤنٹ میں صرف 6,188 روپے بقایا پڑے ہیں حالانکہ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ٹھیکدار کو تاحال رقم ادا نہیں کی گئی ہے۔
پراجیکٹ کے 80 لاکھ روپے بقایا ہونا چاہیے تھے اور منصوبہ کرنے والی فرم میسرز قوی انجینئرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اس حوالے سے پیکرٹ حکام سمیت وزارت سائنس میں رجوع کیا ہے اور بقایا جات اداییگی کا مطالبہ کیا ۔