تاجر کے گھر چھاپے کا معمہ حل، 200 سے زائد وارداتوں میں سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تاجر ذیشان کے گھر سادہ لباس اہلکاروں کے چھاپے کا راز کھل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ذیشان شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سہولت کار نکلا ہے۔

گرفتار ملزم کے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا گیا کہ گینگ کی جانب سے لوٹ مار کے دوران حاصل شدہ سامان وہ ذیشان کو فروخت کرتے تھے۔

اس کے علاوہ ملزم نے بتایا کہ گرفتاری کی صورت میں ذیشان کی رہائی کے لیے اقدامات بھی کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی سمیت 14 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے شہر میں لوٹ مار اور جرائم پیشہ گروہوں کی کارستانیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Similar Posts