واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت نے لیوی 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک بڑھا دی ہے۔ دستاویزات میں درج تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر لیوی بڑھائی گئی، جس کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل پر لیوی میں 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اگر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی جاتی تو پٹرول 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا تھا اور اسی طرح لیوی برقرار رکھنے سے ڈیزل 80 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا تھا۔
دستاویزات کے مطابق مٹی کے تیل پر بھی پیٹرولیم لیوی 1 روپے 41 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل پر لیوی 18 روپے 95 پیسے سے بڑھا کر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر بھی پیٹرولیم لیوی کی شرح 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔