معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نےعمر سے متعلق کیے جانے والےایک تبصرہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہیں آئندہ عمر چھپانے کا مشورہ دیا لیکن ماہرہ نے اسے ریجیکٹ کردیا۔
ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق تنقید اور والدہ کی دلچسپ رائے پر مبنی ایک واقعہ شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ماہرہ خان، جنہوں نے اکتوبر 2023 میں دوسری شادی کی، ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے جڑے پہلوؤں پر کھل کر بات کرتی نظر آئیں۔
یہ ایک بیماری ہے، ماہرہ خان نے ڈپریشن کے بارے میں کھل کرکہہ دیا
اداکارہ نے بتایا کہ ایک فلم کی ریلیز کے موقع پر سوشل میڈیا پر ان کی عمر کو بنیاد بنا کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران ان کی والدہ نے ایک ویڈیو کلپ دکھایا جس میں ایک شخص ماہرہ کی بڑھتی عمر پر طنز کر رہا تھا۔
ماہرہ خان کے مطابق، والدہ نے مشورہ دیا کہ ”تم اپنی عمر سب کو کیوں بتاتی ہو؟ چھپایا کرو، کسی کو کیا پتا چلے گا!“
سابق شوہر سے آج بھی اچھےتعلقات ہیں، ماہرہ خان کاانکشاف
اس پر ماہرہ نے اپنی والدہ کو نہایت پراعتماد انداز میں جواب دیا کہ: ”میں عمر کیوں چھپاؤں؟ میں جیسی ہوں، ویسی ہی دنیا کے سامنے آنا چاہتی ہوں۔ مجھے اپنی حقیقت سے کوئی مسئلہ نہیں۔“
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے کبھی اپنی زندگی کے اہم پہلو نہیں چھپائے۔چاہے وہ میری شادی ہو، ماں بننے کا مرحلہ یا پھر طلاق۔ میں نے ہمیشہ سچ کا سامنا کیا ہے، تو پھر عمر کیوں چھپاؤں؟
ثروت گیلانی نے نادیہ خان کوآڑے ہاتھوں لے لیا
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ عمر کے حوالے سے تنقید انہیں پریشان نہیں کرتی۔ ”لوگ کیا کہتے ہیں، یہ ان کا حق ہے اور میں ہر رائے کا احترام کرتی ہوں۔ مگر خود کو چھپانا میرے اصولوں کے خلاف ہے۔“
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ”لو گرو“ میں شاندار اداکاری پرمداحوں کے دل جیت لیے۔
فلم کو نہ صرف ناظرین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے بلکہ باکس آفس پر بھی اسے زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ فلم اب تک 70 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے اور اب بھی ملک بھر کے سینما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ہی ماہرہ کو 40 سال کی عمر میں ہیروئن کے کردار میں نظر آنے پر بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔