قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان تین ماہ کیلئے کرکٹ سے آؤٹ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان کو کندھے کی انجری کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں سرجری تجویز کی ہے جس کے بعد انگلینڈ میں شاداب کی کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد شاداب تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔
پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع، کون اِن اور کون آؤٹ ہوگا؟
مزید برآں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی شاداب خان نہیں کھیل پائیں گے۔