زمبابوے میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں زمبابوے میں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئی ہیں۔
پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ٹرائی سیریز کھیلنے سے ٹیم کو مقامی حالات کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم دونوں وارم اپ میچز جیت کر میدان میں بہتر پوزیشن کے ساتھ اُتر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم دو اسپنرز کے ساتھ کھیل کا آغاز کرے گی تاکہ کنڈیشنز سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
میچ کے نتائج اور ٹیموں کی کارکردگی پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں، کیونکہ یہ مقابلہ انڈر 19 ورلڈکپ کی افتتاحی کشمکش میں اہم کردار ادا کرے گا۔