وفاق نے گزشتہ سال کتنا ٹیکس جمع کیا، تفصیلات جاری

 اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں وفاقی حکومت نے ٹیکس اور لیویز کی مد میں 130 کھرب روپے (13 ٹریلین) سے زائد رقم جمع کی۔

وفاق کی جانب سے جمع کیے گئے ٹیکس محصولات ملکی مجموعی پیداوار یعنی جی ڈی پی کے تقریباً 11.3 فیصد کے برابر ہے۔ موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے وفاقی ٹیکس وصولیاں جون 2028 تک جی ڈی پی کے 15فیصد ہدف کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق وفاق کی طرز پر صوبائی حکومتوں کو  ٹیکس موصولات  کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ 

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے مقابلے میں مجموعی طور پر صرف 0.85 فیصد پر کھڑی ہیں جبکہ ان کے پاس خدمات، زراعت جیسے دیگر مؤثر ٹیکس ذرائع موجود ہیں۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر مزید متوازن اصلاحات کے ذریعےہر سطح پر ٹیکس وصولی کی کوشش کو مضبوط بنائیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس اور لیویز کی مد میں 13 کھرب روپے کی وصولی ایک حوصلہ افزا اقدام ہے۔

Similar Posts