بھارتی گلوکار نیہا اور ٹونی ککڑ کی بہن نے دونوں کے ساتھ جینا مرنا ختم کرلیا؟

0 minutes, 0 seconds Read

معروف پلے بیک سنگر سونو ککڑ نے حال ہی میں ایک چونکا دینے والا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اب اپنی چھوٹے بہن بھائی، نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ سے تعلقات ختم کر رہی ہیں۔ اس جذباتی پوسٹ نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

سونو ککڑ نے 12 اپریل کو لکھا، ’دل گرفتگی کے ساتھ اطلاع دیتی ہوں کہ میں اب دو باصلاحیت سپر اسٹارز، ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ کی بہن نہیں ہوں۔ یہ فیصلہ گہرے جذباتی درد سے لیا گیا ہے، اور میں آج بہت دکھی ہوں۔‘

یہ پیغام وائرل ہونے کے کچھ دیر بعد ہی سونو نے اسے ڈیلیٹ کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا۔ پوسٹ میں وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا، جس سے انٹرنیٹ صارفین میں تشویش مزید بڑھ گئی۔

نیہا ککڑ میلبرن کنسرٹ کے اسٹیج پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

نیہا اور ٹونی ککڑ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ سونو ککڑ کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب انہوں نے 9 اپریل کو ٹونی ککڑ کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد تک نہ دی، جو مداحوں کے لیے کافی غیر معمولی بات تھی۔

سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے سونو کے اقدام کو ایک دل برداشتہ بہن کا حقیقی درد قرار دیا، جبکہ چند صارفین نے اسے ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ بھی کہا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب حال ہی میں معروف سنگر امال ملک نے بھی اپنے بھائی ارمٰان ملک سے دوری کی وجہ والدین کو قرار دیا تھا۔

سونو ککڑ اپنے دل کو چھو لینے والے گیتوں جیسے ’بابو جی ذرا دھیرے چلو‘، ’یہ قصور‘، ’لندن ٹھمکدا‘ اور ’اخیاں نوں رہن دے‘ کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مختلف زبانوں میں گیت گا کر اپنی شناخت بنائی ہے اور ماضی میں نیہا اور ٹونی کے ساتھ بھی کئی پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔

نیہا ککڑ نے پاکستانیوں اور عاصم اظہر سے محبت کا اظہار کر دیا

کیا یہ عارضی ناراضی ہے یا کوئی گہری دراڑ؟ فی الحال، مداح اسی امید پر ہیں کہ شاید یہ خاندانی رنجش وقتی ہو، اور یہ باصلاحیت بہن بھائی جلد ایک دوسرے کو سمجھ کر اپنے رشتے کی مضبوطی کو بحال کر لیں۔

Similar Posts