سعودی فرماں روا شاہ سلمان اسپتال میں داخل، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تشویش

0 minutes, 16 seconds Read
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرماں روا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل ہے اور ہمیں اس خبر پر گہری تشویش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘ہم اس خبر پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستانی عوام شاہ سلمان کو نہایت قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں’۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘ہم اپنے سعودی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دعاؤں میں شریک ہیں کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جلد مکمل صحت یابی، بھرپور توانائی اور قیادت جاری رکھنے کی طاقت سے نواز دے’۔

Deeply concerned by the news that Custodian of The Two Holy Mosques His Majesty King Salman bin Abdul aziz Al Saud is admitted in hospital for medical tests. The people of Pakistan hold His Majesty in the highest esteem. We join our Saudi brothers and sisters in praying for His…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 16, 2026

 

Similar Posts