آن لائن فراڈ کیس میں 2 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پونزی اسکیم اور شہریوں سے آن لائن فراڈ کرنے کے کیس میں 2 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پونزی اسکیم اور شہریوں سے آن لائن فراڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 12 ملزمان کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں 7 چینی باشندے بھی شامل ہیں۔ 2 مفرور چینی باشندے تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

عدالت نے دونوں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردتے ہوئے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کیخلاف سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی ضمانت عدالت مسترد کرچکی ہے۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی سرمایہ کاری اسکیمیں چلا رہے تھے۔

Similar Posts