بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے کی نظرثانی کرے گا، پاکستان نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلا دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بنگلا دیشی حکومت کا پاکستانی حکومت سے رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے کہا کہ بنگلادیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں، ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور بھارت کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بنگلادیش کا مطالبہ ہے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں شیڈول میچز کسی اور مقام پر منتقل کیے جائیں۔