ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے لاش گھر میں ہی دفن کر دی، ملزمہ کی نشاندہی پر لیویز نے لاش برآمد کر لی۔
سخاکوٹ میں لطف الرحمٰن عرف نوشاد کئی دنوں سے لاپتہ تھا، اس کے بھائیوں نے لیویز پوسٹ میں بھائی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی، ملاکنڈ لیویز نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو اس دوران شک گزرنے پر لاپتہ شخص کی بیوی کو شامل تفتیش کر لیا۔
تفتیش کے دوران ملزمہ نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزمہ کی نشاندہی پر مقتول کے گھر کے اندر کھدائی کر کے لاش بھی نکال لی گئی۔
ایڈیشنل اے سی وحیداللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ قتل میں استعمال ہونیوالی بندوق بھی برآمد کر لی گئی ہے، واقعے کی باریک بینی کے ساتھ تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔