خلع کے بعد جہیز کے تنازع سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس

اسلام آباد ہائیکورٹ   کے  جسٹس محسن اختر کیانی نے خلع کے بعد جہیز کے تنازع سے متعلق کیس میں اہم ریمارکس دیے ہیں۔ 

جسٹس محسن کیانی  نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ بن گیا ہے کہ اگر بیوی کو مکا یا تھپڑ ماریں گے تو اسی کو ٹارچر سمجھا جاتا ہے، ذہنی تشدد کو نظر انداز کیا جاتا ہےحالانکہ یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز یے، عورتیں جتنا کمپرومائز کرتی ہیں مرد انکے مقابلے میں 1 فیصد بھی نہیں کرتے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ  اگر عورت سے علیحدگی ہوگئی ہے تو اسکو عزت سے رہنے دیں، شادی کے وقت دی گئی سلامی ہمیشہ بیوی کی ہوتی ہے، اگر آپ نے بیوی کیساتھ اچھی زندگی گزارنی ہے تو بیوی سے سلامی مت لیں۔

Similar Posts