آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ سی کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں کے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، جس کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 44 ویں اوووز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو پاکستان کے فاسٹ بولر علی رضا نے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں اڑا کر پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بعد میں آنے والے اسکاٹش بلے باز بھی کھل کر رنز نہ بناسکے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ 37، فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رن کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ مانو سراسوت نے 25، روری گرانٹ نے 21 اور فینلے کارٹر نے 12 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کا کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4، مومن قمر نے 3، عبدالسبحان نے 2 اور محمد صیام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس طرح پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف باآسانی 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
عثمان خان نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ احمد حسین 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ علی حسان 15 اور سمیر منہاس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان فرحان یوسف 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اولی جونز اور منوسرسوت نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس طرح پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔
میچ کا ٹاس
زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے جارہے انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان اسکواڈ
پاکستان کی ٹیم میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد سیام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس، عمر زیب شامل ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کا اسکواڈ
اسکاٹ لینڈ کے اسکواڈ میں تھامس نائٹ (کپتان)، فینلے کارٹر، میکس چیپلن، جارج کٹلر، روری گرانٹ، فینلے جونز، اولی جونز، اولی پلنگر، ایتھن ریمزے، تھیو رابنسن، مانو سراسوت، رام شرما، شریاس ٹیکلے، شلوک ٹھاکر، جیک ووڈ ہاؤس شامل ہیں۔
انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی،، ہرارے میں قومی بالرز نے اسکاٹش ٹیم کو ایک سو ستاسی رنز پر ڈھیر کیا،، علی رضا نے چار اور مومن قمر نے تین وکٹیں لیں۔۔ جواب میں عثمان نے پچھتر اور احمد حسین نے انچاس رنز اسکور کیے۔۔ قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بیالیسویں اوور میں پورا کیا،، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ جمعرات کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔۔