ٹرمپ نے گرین لینڈ پر ’قبضہ‘ کرکے امریکی فتح کا جھنڈا لہرا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے ایک نئی تصویر جاری کی ہے۔

سوشل ٹرتھ پر اپنے اکاؤنٹ میں ٹرمپ مصنوعی ذہانت سے بنی ہوئی ایک تصویر لگائی ہے جس میں گرین لینڈ کو امریکی حصہ بتایا گیا ہے اور ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر کے ساتھ فتح کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔

امریکی صدر کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/115925897257210763

ٹرمپ نے حال ہی میں یورپی ممالک کو گرین لینڈ نہ دینے پر ٹیرف کی دھمکی بھی دی جس پر یورپی ممالک کی طرف سے سخت ردعمل بھی آیا ہے۔

Similar Posts