ساف مینز فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ ڈرا

0 minutes, 27 seconds Read
پاکستان کی مینز فٹسال ٹیم نے نیپال کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ ڈرا کردیا۔

تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں نیپال کے خلاف سخت مقابلہ کیا۔

ایک مرحلے پر نیپال کو 0-3 کی برتری حاصل تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ 4-4 گول سے برابر کردیا۔

Pakistan 🇵🇰 vs Nepal 🇳🇵 | Full Time: 4–4

this team showed what wearing the Pakistan badge truly means.
Conceding three early goals didn’t silence them; it ignited something stronger. The comeback to 4–4 was built on unity, hunger, and relentless effort 🇵🇰⚽ pic.twitter.com/301fN5NQBl
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) January 20, 2026

اس سے قبل پاکستان نے 3 میچز میں سے 2 میں فتح حاصل کررکھی تھی جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی تھی۔

اس میچ سے قبل پاکستان ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود تھی۔

SAFF Men’s Futsal Championship update 🇵🇰
Pakistan secures 2nd place on the points table as of 18 January.
The journey continues… let’s see what’s next. 👀⚽ pic.twitter.com/o1uDyWp98I
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) January 18, 2026

پاکستان کو پہلے میچ میں مالدیپ کے ہاتھوں 1-7 سے شکست ہوئی جبکہ بھوٹان کو 2-4 اور سری لنکا کو 5-2 سے شکست دی۔

Similar Posts