سانحہ گل پلازہ کیخلاف دائر آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری

سانحہ گل پلازہ کیخلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹسسز جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رہنما بیرسٹر حسن خان کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی، کے ایم سی، ایس بی سی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

بیرسٹر حسن نے درخواست میں استدعا کی کہ گل پلازہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، حادثے سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی تمام عمارتوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے جبکہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے اور کیس کے فیصلے تک متعلقہ محکموں کے افسران کو معطل کیا جائے۔

بیرسٹر حسن خان نے آئینی درخواست میں استدعا کی کہ تمام کمرشل بلڈنگ کا آڈٹ کیا جائے۔

Similar Posts