دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ویمن ٹیم ائیر پورٹس کی بندش اور بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے سبب مقامی شہر ڈربن میں پھنس گئی تھی، پاکستان ویمن ٹیم پروازوں کے آغاز کے بعد وطن واپسی کے لیے گزشتہ شب ڈربن سے دبئی پہنچی تھی۔
قومی ویمن کپتان ثنا فاطمہ سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والی کرکٹرز قائد اعظم ائیر پورٹ پہنچیں جبکہ ویمن کرکٹرز کا دوسرا گروپ لاہور پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت کی تھی، جنوبی افریقا نے دونوں طرز کے مقابلوں میں پاکستان کو 1-2 سے قابو کیا تھا۔
سیریز کے اختتام پر قومی ویمن ٹیم کو یکم مارچ کو واپس وطن لوٹنا تھا تاہم جنگی حالات کی سبب وہ ڈربن میں مقید ہوکررہ گئی تھی۔