ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے نے ایسا کیا کیا؟ جسے والدین کا بدترین خواب کہا جارہا ہے

0 minutes, 19 seconds Read
انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار سر ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے نے والدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے صلح نہیں کرنا چاہتا جب کہ اس بیان پر فٹبالر کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

دنیا کے معروف فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکہم اپنے بڑے بیٹے بروکلن بیکہم کی وجہ سے آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

رواں سال کے آغاز میں ڈیوڈ بیکہم نے خاندانی اختلافات کو بھلاکر نفرت کو محبت میں بدلتے ہوئے اپنے بیٹے سے صلح کرنے کا آغاز کیا اور جب انہیں برطانوی حکومت کی جانب سے انہیں ’سر‘ کا خطاب دیا گیا تو انہوں نے اس خوشی کے موقع پر اپنے تمام خاندان کو یاد رکھا۔

پیر کی رات بروکلن بیکہم نے انسٹاگرام پرایک طویل پوسٹ میں اپنے والدین ڈیوڈ بیکہم اور  وکٹوریہ بیکہم کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالی اور تفصیل سے تعلقات میں کشیدگی کی وجوہات بیان کیں۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

26  سالہ بروکلن بیکہم نے ایک طویل انسٹاگرام بیان میں اپنے والدین، ڈیوڈ اور وکٹوریہ بیکہم، پر الزام لگایا کہ وہ خاندان سے متعلق بیانیے کو کنٹرول کرتے رہے اور ان کی شادی میں مداخلت کی کوشش کی۔

اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان سے مفاہمت نہیں چاہتا اور اپنی زندگی میں پہلی بار اپنے لیے کھڑا ہوا ہوں۔

https://x.com/PopBase/status/2013330768655716500

جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رد عمل بھی سامنے آیا اور کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ انہیں یہ شکایتیں سوشل میڈیا کے بجائے اپنے والدین سے کرنی چاہیے تھیں اور اپنے والدین کے خلاف شکوے شکایتوں پر مشتمل ایک سوشل میڈیا پوسٹ ہر جدید والدین کا بدترین خواب ہے۔

 بعد ازاں، عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے بیٹے کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو غلطیاں کرنے کی اجازت دینی چاہیے کیوں کہ بعض اوقات بچے خود اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔  

تنازع کی شروعات

بروکلن بیکہم کا کہنا تھا کہ 2022 میں ہونے والی ان کی شادی کے دوران اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہوا جب وکٹوریہ بیکہم نے تقریب سے کچھ ہی دن پہلے نکولا کے عروسی لباس کو ڈیزائن کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا جب کہ مجھ پر اپنے نام کے حقوق حوالے کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

Brooklyn Beckham and Nicola Peltz are living proof that a life without adversity produces people who confuse inconvenience with trauma.

They genuinely believe they are suffering—not from war, hunger, displacement, or loss—but from a wedding dress disagreement and a painfully… pic.twitter.com/lTwcrDNzHm
— MKKM (@michekyakeymii) January 19, 2026

بروکلن نے دعویٰ کیا کہ ان کی والدہ نے نکولا کے ساتھ ان کا پہلا ڈانس ہائی جیک کر لیا، جسے انہوں نے توہین آمیز لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈانس کئی ہفتے پہلے سے طے شدہ تھا اور ایک رومانوی گانے پر ہونا تھا۔

بروکلن نے یہ بھی الزام لگایا کہ شادی سے چند ہفتے قبل ان کے والدین نے ان پر بار بار دباؤ ڈالا اور رشوت دینے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنے نام کے حقوق سے دستبردار ہو جائیں۔

 

Similar Posts