** گلشن اقبال مسکن چورنگی کےقریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔**
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے کئی موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ مشتعل افراد نے گاڑی کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی ہے۔