عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دھوپ والی عینک پر طنزیہ تبصرہ نے سوشل میڈیا میں کافی توجہ حاصل کرلی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمانوئل میکرون کی اوی ایٹر اسٹائل سن گلاسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کل اسے دیکھا، وہ ’’خوبصورت سن گلاسز‘‘ پہنے ہوئے تھے لیکن پھر کیا ہوا؟
ان کے الفاظ اور ادائیگی میں ہلکی پھلکی طنز بھی شامل تھی جس پر فورم میں بیٹھے واقفان حال لوگ بھی مسکرا اُٹھے۔
خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے یہ چمشہ پہن کر فورم سے خطاب کیا تھا اور پورا دن یہی عینک لگائے رکھی تھی جس پر سب حیران بھی تھے کہ بند کمرے میں کیا ضرورت ہے۔
فرانسیسی صدر کے یہ سن گلاسز درحقیقت اوی ایٹر اسٹائل کی خاص قسم کی تھیں جس سے ان کا انداز کچھ مختلف نظر آتا ہے۔
صدر ٹرمپ کی اس ہلکے پھلکے طنز پر ایمانوئل میکرون کے دفتر نے وضاحت دی کہ یہ سن گلاسز ان کی آنکھ کے مسئلے کے باعث استعمال کیے گئے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ صدر ایمانوئل میکرون کی آنکھ میں ایک باریک خون کی رگ پھٹ گئی تھی جس پر اپنے آنکھ کو محفوظ اور آرام دہ رکھنے کے لیے عینک پہن رکھی تھی۔
ایمانوئل میکرون کی اس ٹاپ گن اسٹائل عینک سے سوشل میڈیا پر دلچسپ شغل میلہ لگ گیا اور صارفین نے میمز اور مزاحیہ پوسٹیں بھی بنائیں۔