کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط، ووٹر کی عمر 25 سال کرنے کی تجویز پر تنقید

کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ایک اور خط سامنے آیا جس میں انہوں نے ووٹر کی عمر کی حد 25 سال کرنے کی تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسیران کوٹ لکھپت شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، محمود الرشید ، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے ووٹر کی عمر کی حد پچیس سال کرنے کی تجویز پر تنقید کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ ختم میں لکھا کہ اسی نوعیت کا جاہلانہ اقدام بی اے کی ڈگری کی پابندی تھا جو بعد میں واپس لینا پڑا۔ 

مشترکہ خط میں پی ٹی آئی رہنما نے اعتراض اٹھایا کہ جب شناختی کارڈ،  ڈرائیونگ لائسنس اور شادی کی عمر اٹھارہ سال ہے تو ووٹ ڈالنے کی عمر پچیس سال کرنے کا کیا جواز بنتا ہے؟۔

خط میں سوال کیا گیا کہ کیا یہ کسی خوف کی علامت ہے؟ کیا نوجوانوں نسل کے شعور پر عدم اعتماد کیا جا رہا یے۔

خط کے متن میں لکھا گیا کہ نوجوان نسل کی فہم و فراست، اجتماعی دانش اور قوت فیصلہ تو سرمایہ ہے، ہم ملک کی سیاسی جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے توقع رکھتے ہیں وہ اس رجعت پسندی کے رحجان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

Similar Posts