عدالت نے سندھ حکومت کی اپیل پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس عامر فاروق نے کہا سپریم کورٹ کے 2024 کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا گیا۔
علاوہ ازیں آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر دوبارہ ہوگی۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس سنا،متعددکمپنیوں کے وکیل نے کہا فنانس ایکٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل وفاق کی توثیق ضروری ہوتی ہے اور سپر ٹیکس کا سیکشن فور سی خلافِ ضابطہ ہے،ختم کیا جائے۔
دریں اثنا آئینی عدالت نے اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں گھرسے ملحقہ سرکاری اراضی کو استعمال کرنے سے متعلق کیس نمٹا دیا۔عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سی ڈی اے کی اپیل خارج کردی۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا یہ دو گھروں کے درمیان تنازع ہے اور فریقین آپسی حل پر غور کریں۔مزید برآںآئینی عدالت نے پی بی21میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق صالح بھوتانی کی درخواست پرسماعت بغیرکارروائی28 جنوری تک ملتوی کر دی۔