ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 لوئر چترال کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں مقامی افراد اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ فوری طور پر موقعے پر پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں تاہم پاک آرمی فوج، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی جانب امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور تمام لاشیں برف کے ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ شدید برف باری کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔
ایمرجنسی افسر نے بتایا کہ زخمی بچے کو فوری طبی امداد فراہم کر کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشیں ان کے آبائی علاقے دروش ورڈب پہنچا دی گئی ہیں۔