گجرانوالہ؛ ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بلال صدیق کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث رہا ہے۔ بلال صدیق ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کو 6 مقدمات اور 3 انکوائریوں میں مطلوب تھا۔

ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے متعلق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

Similar Posts