ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ صدر میکرون کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بیان میں توازن نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون جو کہتے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، مگر وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

پاک امریکا انسداد دہشتگردی مکالمہ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ادھر میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے غزہ سے بہت سے یرغمالی نکال لیے ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان کی رہائی بھی جلد ہوگی۔

خیال رہے اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فرانس کے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کے جواب میں اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ حماس کی فتح اور 7 اکتوبر کے متاثرین کے منہ پر تھپڑ ہے، یہ لاپرواہی پر مبنی فیصلہ صرف حماس کے پراپیگنڈے کو تقویت دے گا اور اس سے امن کو دھچکا لگے گا۔

Similar Posts