پاکستان کی موثر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف

پاکستانی حکومت کی طرف سے معاشی بہتری کیلئے کی جانے والی کوششوں کا آئی ایم ایف نے بھی اعتراف کرلیا۔

ڈیوس عالمی اقتصادی فورم میں میڈیا سے گفتگو میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جب بھی کسی کام کا بیڑہ اٹھایا تو پھر وہ  کرکے دکھایا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملک کی بہتری کیلئے مشکل مگر ضروری اصلاحات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے سنجیدگی سے اصلاحات کو اپنایا اور اسکے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ  بجٹ کے کڑے نظم وضبط کے نتیجے میں عوام کی بہتری کیلئے وسائل میسر ہورہے ہیں۔ ہمارا پاکستان کے ساتھ کافی عرصے سے نہایت تعمیری اور مثبت رابطہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبصرین کے نزدیک آئی ایم ایف سربراہ کی توثیق سے ثابت ہوا کہ پاکستان درست معاشی راستے پر گامزن ہے۔ آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی  کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف کرچکے۔

حکومتی کوششوں  کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ،افراط زر اورشرح سود میں کمی آرہی ہے۔

Similar Posts