ایس آئی یو کی پولیس پارٹی نے بغدادی تھانے پر چھاپہ مار کر شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر کو حراست میں لینے کے بعد ایس آئی یو کے دفتر صدر سی آئی اے سینٹر منتقل کردیا گیا۔
زیر حراست پولیس افسر کو لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو اور اس کے کارندوں سے مبینہ طور پر رابطہ رکھنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر پر بھتہ وصولی میں گینگ وار کے ملزمان کی سہولت کاری کا بھی شبہ ہے۔