سابق مشہور کرکٹر کا بیٹا گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مشہور لیگ اسپنر کے بیٹے پر گھریلو ملازمہ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے تھانہ برکی میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ برکی کے علاقے میں رہائش پذیر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سلمان قادر نے گھریلو ملازمہ کو اپنے فارم ہاؤس لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کو ملازمہ نے بتایا کہ سلمان قادر نے ان کو کام پر جلدی بلایا، جس پر وہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین گیٹ پر آگئی، جہاں سے انہیں گاڑی میں بٹھا کر اپنے فارم ہاؤس لے گیا جہاں ملزم نے ملازمہ کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے تھانہ برکی میں اندارج مقدمہ کی درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس تھانہ برکی نے ملزم سلمان قادر کو گرفتار کرلیا ہے جو کرکٹ اکیڈمی چلاتا اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہے۔

Similar Posts