ریلوے پولیس نے گھر سے بھاگے 658 لڑکے،لڑکیوں کو پکڑ کر ورثا کے حوالے کر دیا

ریلوے اسٹیشن گھروں سے بھاگنے والے بچے بچیوں کی آماجگاہ بن گئے، ریلوے پولیس نے 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑ کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ریلوے پولیس نے 2025 میں مجموعی طور پر 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑا جن میں 413 لڑکے اور 245 لڑکیاں شامل ہیں جو گھروں سے بھاگ کر مختلف ریلوے اسٹیشن آگئے تھے ان کو ان کے ورثہ کے حوالے کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ان میں 15سے 18سال بچیاں جبکہ لڑکوں میں 14سے لیکر 17 سال کی عمر کے لڑکے شامل ہیں، زیادہ تر 12 سے 15 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں جو گھر میں گھریلو حالات سے تنگ آکر بھاگ کر یا تو اپنے عزیز و اقارب کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر ریلوے اسٹیشن پر ہی گزارا کرتے ہیں۔

ابتدائی معلومات اور تفتیش کے دوران زیادہ تر بچوں نے گھروں سے بھاگنے کی وجہ بیروزگاری، کھانے پینے کی کمی اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ یا زبردستی ان کو کام کاج پر لگانے سوشل میڈیا کی چکا چوند اور عشقِ پیار محبت سمیت اچھا لائف اسٹائل بنانے کیلیے گھر سے فرار ہونا قرار دیا۔

Similar Posts