کراچی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے واقعات پر سندھ اسمبلی میں تحریکی التوا جمع

رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے سندھ اسمبلی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تحریکی التوا جمع کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکی التوا میں کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے  کے کیسز میں خطرناک اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 3,040 سے زائد افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

علاوہ ازیں جناح اسپتال میں ہی 700 سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایم پی اے نے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts