صوابی میں پیدا ہونے والے پانچ جڑواں نومولود انتقال کرگئے

 باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ نومولود 5 یوم بعد وفات پا گئے۔

پیدا ہونے والے جڑواں نومولود بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں۔ بچوں کے والد محمد نوید ولد نصیر محمد کا تعلق زیدہ صوابی کے محلہ منصور خیل سے ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے اور چاروں این آئی سی یو میں زیرِ علاج رہے، جہاں انچارج این آئی سی یو کی نگرانی میں انہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیںْ

بچوں کی ولادت اور بعد ازاں نومولود بچوں کا علاج صحت کارڈ کے تحت مکمل طور پر مفت کیا جا رہا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق قبل از وقت کم عمری کی وجہ سے بچے زندہ نہ رہے اور انتقال کرگئے۔

Similar Posts