نامور پاکستانی اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف ٹیلی وژن اداکار خالد حفیظ خان انتقال گرگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع نے اداکار خالد حفیظ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ 

 

خالد حفیظ کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کردیا ہے۔

دوسری جانب، مداحوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ڈراموں کے کلپس اور یادگار مکالمے شیئر کیے، جو پاکستانی تفریحی دنیا پر ان کے دیرپا اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ خالد حفیظ خان نے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق مزاحیہ ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ میں ’مسٹر شمیّم‘ کے کردار سے شہرت حاصل کی، جو آج بھی ناظرین میں مقبول ہے، اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد ٹی وی واسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ 

پاکستانی فنکاروں نے خالد حفیظ خان کے انتقال کی خبر پر اسے انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات نے کلاسک پی ٹی وی مزاحیہ ڈراموں کی پہچان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے اندازِ اداکاری نے کئی فنکاروں کو متاثر کیا۔ 

Similar Posts