پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ باقاعدہ طور پر سنبھال لی

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی چیئرمین شپ برائے 2026 اور2027 باضابطہ طور پر سنبھال لی۔

پاکستان کی جانب سے ای سی او کی قیادت سنبھالنے کو اعزاز قرار دیا گیا اور پاکستان نے 2025 کے دوران ای سی او کی چیئرمین شپ انجام دینے پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کے معاملات کو عزم و وابستگی کے ساتھ آگے بڑھانے میں اس کے کردار کو سراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ای سی او کے بانی رکن کی حیثیت سے تنظیم کی روح اور اساس رہا ہے اور چیئرمین کے طور پر ای سی او کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ 

پاکستانی سفیرمدٹر ٹیپو نے بیان میں کہا کہ رکن ممالک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت میں ای سی او علاقائی ترقی، اقتصادی روابط اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔

Similar Posts