وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن نذر محمد بزدار( پی اے ایس۔گریڈ 21 ) وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کر دیے گئے۔
سیکریٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن اور جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن غلام مجتبیٰ جوئیو کو جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔
جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن رضوان احمد شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔