سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی

0 minutes, 0 seconds Read

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ضمانت کی درخواستیں منظور کیں اور فریقین کو حکم نامے کے لیے ایک بجے چیمبر میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تفصیلی فیصلے کیلئے بانی کے وکیل کو ایک بجے اسپیشل پراسیکیوٹر چیمبر میں طلب کرلیا۔

Similar Posts