سابق جرمن فٹبالر 70 میٹر بلند چیئرلفٹ سے گر کر ہلاک، بیوی کی ٹانگ ٹوٹ گئی

سابق جرمن فٹبالر سیبسٹین ہارٹنر  70 میٹر بلند چیئر لفٹ سے گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی بیوی شدید زخمی ہوئیں اور ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔

مونٹینیگرو میں چھٹیوں کے دوران ایک دلخراش حادثے میں سابق جرمن فٹبالر 34 سالہ سیبسٹین ہارٹنر زندگی کی بازی ہار گئے جب وہ اور ان کی بیوی ایک لفٹ پر سوار تھے۔

 لفٹ اچانک اپنے کیبل سے الگ ہو گئی اور لفٹ کے دو حصے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتجے میں سیبسٹین ہارٹنر لفٹ نشست سے تقریبا 70 میٹر نیچے گر گئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی جبکہ ان کی بیوی اس واقعے میں شدید زخمی ہوئیں اور ٹانگ ٹوٹ گئی۔

حادثے کے وقت ان کی 30 سالہ بیوی بھی ان کے ساتھ لفٹ میں تھیں اور اس خوفناک منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ لفٹ کے ٹوٹنے کے بعد وہ اپنے سیٹ میں پھنسی رہیں اور ٹانگ ٹوٹنے سمیت شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں گھنٹوں بعد بچا کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حادثے کے بعد کم از کم تین دیگر سیاح بھی اپنی لفٹ سیٹوں میں کافی وقت تک اوپر پھنسے رہے جنہیں بعد میں ریسکیو ٹیموں نے محفوظ طریقے سے نیچے اتارا۔ مونٹینیگرو حکام نے لفٹ کو تحقیقات تک بند کر دیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس تکنیکی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

ان کے انتقال پر ان کے کلب، سابق ٹیمیں اور فٹبال کمیونٹی نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہےاور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا پیغام دیا ہے۔

Similar Posts