بھینس کالونی روڈ نمبر 12 انصاف کانٹا کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک ماہ قبل کورٹ میرج کرنے والے میاں بیوی جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 12 میں فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
چھیپا ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے جوڑے کی شناخت سدھیر عبدالحمید عمر 30 سال اور صائمہ سدھیر عمر 27 سال کے طور پر ہوئی ہے اور 35 سالہ نامعلوم راہگیر زخمی ہوا۔
ایس ایچ او میمن سکھن خالد میمن نے بتایا کہ مقتولین نے ایک ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی اور واقعے میں مقتول سدھیر کا والد عبدالحمید ملوث ہے۔
خالد میمن نے بتایا کہ واقعے میں فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔